مخصوص نشستوں پرفیصلہ، سینٹ و اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں سینٹ ،قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم سے ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی،ن لیگی سینئر رہنماوں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا، اجلاس میںعدالتی فیصلے پر بحث ہوگی،ذرائع کے مطابق حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔