مقبوضہ کشمیر،ریاستی دہشتگردی میں 5 نوجوان شہید،2بھارتی فوجی جہنم واصل


سرینگر:(مشرق نیوز)ریاستی دہشتگردی میں مزید 5کشمیری نوجوان شہید،2بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے گاﺅں موڈرگام میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی،گھر سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ،نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا، جواب میں گھر کو تباہ کردیا گیا،ملبے سے نوجوان کی لاش ملی۔

دریں اثنا فریسام میں بھارتی فوج کی گھر پر شدید گولہ باری میں 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،فوجی اہلکار گولیوں کانشانہ بن گیا۔