پاک امریکہ انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق، پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ

راولپنڈی :(بیورورپورٹ ) پا ک امریکہ انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی فورسز کی مشترکہ مشقوں میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ،مہارتوں کا تبادلہ کیا گیا،مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے ، مشقوں میں نشانہ بازی میں مہارتوں کے بہترین طریقے اپنانے کاپہلوبھی شامل ہے ، 2ہفتے پر محیط طویل مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں ہوا۔