اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی، خونریزی اور تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ثبوت موجود ،جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہامیرے بیان پر اسدقیصر کی جانب سے تقریر کی گئی ،2روز قبل کہا تھا افغان سرزمین دہشتگردی، خونریزی اور تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ثبوت موجود اورجوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا دہشتگردی میں تیزی آئی ہے تو اپوزیشن کوسیاست نہیں کرنی چاہئے ،شہیدوں کے خون کامعاملہ ہے، دہشتگردی سے معیشت متاثر ہو رہی ہے اگر اپوزیشن والے دہشتگردوں کےساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں تو مرضی ہے۔
افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ،کارروائی کاحق رکھتے ہیں،وزیر دفاع


















