لندن (مشرق نیوز) لیجنڈری پاکستانی قوال اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی نایاب ریکارڈنگ 34 برس بعد ریلیز کی جائیگی۔انسٹاگرام پر آفیشل اکاونٹ سے اعلان کیا گیا ہے کہ البم کا نام ’روشنی کی زنجیر‘ ہے اور اسے 20 ستمبر کو جاری کیا جائیگا۔ریکارڈنگ اپریل 1990 میں ان کی مکمل ٹیم کے ساتھ ریکارڈ کی گئی تھی اور اس میں چار قوالیاں شامل ہیں جس میں ایک کو کبھی نہیں سنا گیا۔لیجنڈری قوال کی ریکارڈنگ ”رئیل ورلڈ سٹوڈیوز“ کے ویئر ہاوس میں دبی ہوئی تھی جب 2021 سٹوڈیو کی شفٹنگ کی گئی تو یہ البم دریافت ہوئی۔
نصرت فتح علی خان کی ”ان سنی قوالی“ کے ساتھ نایاب البم ریلیز کیلئے تیار

















