وزیرآباد:(عاطف یاسین )صنعتکاروں نے حکومتی بجٹ کو مسترد کردیا، کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کے عہدیداروں نے چیئرمین شکیل اعظم کی زیر صدارت پوسٹ بجٹ اجلاس کا انعقاد کیا جس میں عہدیداروں ندیم عبداللہ وڑائچ ، خالد مغل، جنرل ممبر کلسٹر کمیٹی حبیب اللہ ایڈووکیٹ، سلیم کے علاوہ تنظیم کے دیگر ساتھیوں، سرپرست اعلیٰ وزیرآباد پریس کلب محمود احمد خان لودھی، صدر پریس کلب خواجہ وقار قمر وکی، طاہر جاوید مٹھو، مہر غلام مصطفی ،نوید اسلم بھٹی ، نواز احمد مغل ،عدنان بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
صنعتکار وں نے کہا حکومت نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر بجٹ تشکیل دیا ہے جو فیڈرل گورنمنٹ کی بجائے آئی ایم ایف کا زیادہ بجٹ محسوس ہوتا ہے ،سٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے بغیر پالیسیاں بنانے سے ملک کا معاشی نظام نہیں چلایا جاسکتا،ریونیو ہدف میں 48.7 فیصد اضافے اور دیگر اقدامات کے پیش نظر بجٹ صنعت مخالف اور آئی ایم ایف دوست نظر آرہا ہے، اس طرح موجودہ ٹیکس دہندگان کو مزید نچوڑ دیا جائے گا۔
چیئرمین شکیل اعظم نے کہا سخت بجٹ ہے جو معاشرے کے مختلف طبقات پر گہرا اثر ڈالے گا، برآمدکنندگان کیلئے مشکلات پیدا کی گئی ہیں ،ایکسپورٹرز کو فکس ٹیکس رجیم کیساتھ ساتھ نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کرنے اور اس پر سپر ٹیکس کے نفاذ سے لاگت بہت بڑھ جائے گی ،ایف بی آر میں بیٹھے افسران صنعتکاروں کو مزید پریشان کریں گے اور مک مکا سے ٹیکس بچاو¿ کے راستے نکالے جائیں گے۔
حکومت نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر بجٹ تشکیل دیا :صنعتکار
















