اسلام آباد ،راولپنڈی:(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں ہو سکتا ہے جج کی عدت نکاح کیس سے الگ ہونے کی وجہ درست نہ ہو۔
عدالت نے استفسار کیا جب جج خود کیس سے الگ ہو جائے تو پھر کیا دوبارہ اسے معاملہ بھجوانا مناسب ہے؟۔
رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےساتھ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،قبل ازیں رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا سیشن کورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے پر ہائی کورٹ کیسے سماعت کر سکتی ہے؟ تاہم عدالت نے دونوں درخواستوں پر اعتراض ختم کر دیا۔
بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی درخواستیں منسلک کر دیں اور بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواست پر 13 جون کےلئے نوٹس جاری کردیا۔
مزید برآں 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کے وکلاءنے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات واپس لے لیےعدالت نے ریفرنس پر سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان کےخلاف توڑ پھوڑ، احتجاج پر درج 6 مقدمات میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکلا عثمان گل اور خالد یوسف چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک کےلئے ملتوی کر دی۔
ہو سکتا جج کی عدت نکاح کیس سے الگ ہونے کی وجہ درست نہ ہو،اسلام آباد ہائیکورٹ


















