پڑوسی کے بیانات انجوائے کرتا ہوں، ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، کنڈی کا گنڈاپور کو جواب
پشاور (بیورورپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے،گزشتہ روز سوات میں جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید ٹیکس دینے سے انکار کرتے ہوئے صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی دی تھی،انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا میں مزید ٹیکس نہیں لگانے دیں گے، آو گے پیروں پر اور جاو گے کندھوں پر،علی امین گنڈا پور کی دھمکی پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی بھی جواب دیے بغیر رہ نہ سکے اور کہا ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے،فیصل کریم کنڈی نے کہا جس پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہو اس کو کون رشتے دار کہے گا؟ جس پر 9 مئی کے واقعات کے الزامات ہوں اس کو کون رشتے دار کہے گا؟ اچھا ہوا وزیراعلیٰ نے کہہ دیا کہ وہ میرے رشتے دار نہیں، کوئی اچھا کام بتا دیں جو وزیراعلیٰ نے کیا ہو، لڑائی چھوڑ کر صوبے کےلئے کام کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ امین گنڈاپور کو وائس چانسلرزکی تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا ہے، سیاسی بھرتیوں کو چھوڑ کر وائس چانسلرز کی بھرتیاں ہونی چاہئیں، تعلیم کے شعبے میں ہمیں باقی صوبوں کا مقابلہ کرنا چاہیے،وزیراعظم کو بھی خط لکھ کر کہا ہے ہائر ایجوکیشن کےلئے رقم دی جائے اور وزیراعظم بجٹ میں سنجیدہ ہیں۔


















