بدترین لوڈشیڈنگ، زندگی اجیرن،کاروبار تباہ

سیالکوٹ :(رانا سلیم اختر) لوڈشیڈنگ کے بحران میں مزید شدت آگئی، ،لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو عوام کا جینا گرمی سے دوبھر ہوگیا،گےپگو کی جانب سے شہری علاقوں میں 8سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ اوردےہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 12گھنٹے تک ہے، اس کے علاوہ صنعتی علاقوں میں بھی 6سے 8 گھنٹے تک بجلی بند رہورہی ہے۔

مختلف مقامات پر تاروں کی مرمت اور تبدےلی کے باعث بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کا گرمی اور حبس سے براحال ہے ،شہریوں نے کہا ہے حکومت نے بجلی کے بلز تو بھاری بھےجے ہیں تاہم بجلی آنے کانام نہیں لیتی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہیں اور چھوٹے دکانداروں اور چھوٹی انڈسٹری کا تو دیوالیہ نکل گیا ۔