قصور:(بیورو رپورٹ)والدین قدرت کا عظیم تحفہ اور ان کے بچھڑنے کا غم تاحیات رہتا ہے ۔ نیک اولاد اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے محافل منعقد کرکے محبت کے اظہار کے ساتھ اپنی دنیا و آخرت بھی سنوارتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار الحاج شوکت نقشبندی چیئرمین پریس کلب قصور و دیگر مقررین نے مقامی صحافی ومعروف تاجر سکریپ ڈیلر عمر ہاشمی کے والدین اور یاسر لودھی ایڈووکیٹ کی والدہ عمر ہاشمی کی نانی کے سالانہ برسی کے موقع پر تاج محل شادی ہال میں ایصال وثواب کی محفل منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب میں مذہبی،سیاسی، سماجی ، فلاحی ، وکلا، صحافتی شخصیات سمیت دوست احباب اور رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔چیئرمین پریس کلب قصور الحاج شوکت نقشبندی اور دیگرنعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ سہیل نے ادا کےے۔ تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ وکلائ، کمیونٹی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں میزبان محفل عمر ہاشمی ،فہیم ہاشمی ،عظیم ہاشمی اور یاسر لودھی ایڈوکیٹ نے شرکاءمحفل کا شکریہ ادا کیا۔
والدین قدرت کا عظیم تحفہ ، بچھڑنے کا غم رہتا ہے، شوکت نقشبندی
















