اروشی روٹیلا لباس میں عالیہ بھٹ کا نمبرلے گئی

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اروشی روٹیلا نے ریڈ کارپٹ پر گلابی رنگ کا لباس پہنا تھا جس میں وہ انتہائی دلکش اور حسین نظر آ رہی تھیں اور اس لباس کی قیمت بھی سامنے آ چکی ہے جس کے بارے میں جاننے کیلئے مداحوں کی بے چینی عروج پر تھی۔کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں منعقد ہونے والے میٹ گالا کی تقریب میں عالیہ بھٹ نے جو ساڑھی پہنی تھی ا±س کے مقابلے میں اروشی روٹیلا کا لباس 7 گنا زیادہ مہنگا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کے گلابی گاو¿ن کی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ تقریباً اتنی ہی قیمت کے انہوں نے زیورات کا استعمال کیا جس کے بعد ان کے دلکش اور خوبصورت ل±کس کی قیمت مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے بنتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاراﺅں کے مداح سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنی پسند کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔