فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہر رضابخاری نے جامع مسجد تحصیل والی میں جدید سولر سسٹم کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں ایڈ منسٹریٹر اوقاف فیصل آباد گلاب ارشاد،زونل خطیب اوقاف محمد اسلم ساقی، منیجر اوقاف شہباز حسین ، خطیب جامع مسجد تحصیل والی مولانا عبد الغفار نے بھی شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ اوقاف خود انحصاری کا بہترین ماڈل اور ہمارا دین کوآپریٹو سوسائٹی کی تشکیل کا درس دیتا ہے،اپنی مدد آپ کے تحت سولر کی تنصیب لائق تحسین ہے۔ملک و قوم وسائل اور توانائی کی پیداوار کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اسلامی سوسائٹی کا مرکز ہے اس کی دینی،روحانی اور تہذیبی سطح پر افادیت مسلم ہے۔ادارے کواس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈی جی اوقاف فیصل آباد نے جدید سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا
















