لاہور (مشرق نیوز) سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہر کھلاڑی ٹرائل پر لگ رہا ہے، عباس آفریدی کھیل رہے ہیں انکا مستقبل کیا ہے؟ صائم ایوب، حسن علی اور عامر کی کارکردگی بھی کوئی خاص نہیں!سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو جلد ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے، اس سے کھلاڑی کشمکش کا شکار ہیں۔وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں! اس صورتحال میں کھلاڑیوں پر بھی غیر ضروری دباو بڑھ رہا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب تک کمبی نیشن نہیں بناسکی ہے، مختلف کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بولرز کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ٹیموں میں سے 19 ٹیموں نے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے لیکن پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے اب تک کچھ نہیں سوچا۔ واضح رہے کہ سلیکٹرز نے عندیہ دیا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائیگا۔
ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی پر برہم
















