پنجاب بھر کے گورنمنٹ کالجز کے پروفیسرز اور پرنسپل کالجز کی کثیر تعداد میں شرکت
ڈسکہ:(نمائندہ مشرق )پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارزایسوسی ایشن (PPLA) کے نو منتخب عہدے داران کی حلف برداری اور پرتکلف عشائیہ۔چوہدری انور وریاہ نے بطور ڈویڑنل صدر (PPLA) کا حلف اٹھا لیا۔
گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ میں نو منتخب عہدے داران کی حلف برداری میں پنجاب بھر کے گورنمنٹ کالجز کے پروفیسرز اور پرنسپل کالجز نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرکزی صدر فائزہ رعنا ،مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب محبوب عارف، الیکشن کمیشن پپلا عبدالخالق ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر شہزاد منور، ڈپٹی ڈائریکٹر نارووال پروفیسر عتیق ،پرنسپل مرے کالج سیالکوٹ ڈاکٹر نواز، پرنسپل گورنمنٹ کالج پسرور ،چوہدری اشرف ،پرنسپل گورنمنٹ کالج سمبڑیال ڈاکٹر مسعود ،پرنسپل اسلامیہ کالج سیالکوٹ صدر سرگودھا PPLA حافظ رمضان،صدر گجرات ڈویژن PPLA پروفیسر افتخار اور پروفیسر شیر گوندل مرکزی سینئر نائب صدر پنجاب نے بطور خاص شرکت کی ۔
پروگرام آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مرکزی صدر PPLA فائزہ رعنا نے نو منتخب عہدے داران ڈویژنل صدر چوہدری انور وریاہ اور ان کی کابینہ سے حلف لیا ڈویژنل صدر چوہدری انور وریاہ نے دوران خطاب کہا کہ ہم پروفیسرز اور لیکچررز حضرات کے حقوق کی ہر پلیٹ فارم پر بہترین نمائندگی کریں گے اور تمام نو منتخب عہدے داران سے نیک خواہشات کا اظہار کیاپروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کی بقا و ترقی اور افواج پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مہمانان گرامی کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی
ڈسکہ، PPLAکے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
















