آزاد کشمیر:بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف پرتشدد احتجاج،جھڑپیں،سب انسپکٹر شہید

مظفر آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر میں بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف پرتشدد احتجاج،جھڑپیں،فائرنگ،سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی بلوں میں اضافے کےخلاف لانگ مارچ کے دوران میرپور میں حالات بگڑ گئے،کوٹلی سہسنہ اور ریہاں میںشدید جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے سرکاری گاڑی نذر آتش کر دی۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا،تصادم کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہوگئے،میرپور میں اسلام گڑھ کے مقام پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسانے کےساتھ فائرنگ کردی،ایس ایچ او سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔