عامر لیاقت ویڈیوز لیک کیس: دانیہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری

( ) عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ اور ویب چینل کے میزبان و یوٹیوبر یاسر شامی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ، ملزمہ دانیہ شاہ اور یوٹیوبر یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کو بتایا سیشن کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی ۔

عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میں اتنی آسانی سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہوں، عامر لیاقت کو انصاف دلوا کر رہوں گی۔