ریاض (مشرق نیوز) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ مکہ مکرمہ سے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر حج پرمٹ، خلاف ورزیوں پر شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائیگا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق خلاف ورزی پر بےدخلی اور مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کی جائیگی۔
بغیر پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان
















