جھنگ:(وہاب جعفر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے ایوب چوک پر تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا،اس ضمن میں اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ تجاوزات کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
عارضی تجاوزات کو ہٹانے اور دکانداروں کو سامان دکانوں کے احاطہ کے اندر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں،پختہ تجاوزات کو ہیوی مشینری سے ختم کیا جا رہا ہے،انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔مسلسل خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
جھنگ میں ایوب چوک پر تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن
















