لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کے نامور کامیڈینز رواں ہفتے آسٹریلیاروانہ ہوں گے جہاںوہ مختلف شہروں میں ” لافٹر نائٹ ٹو “ کے نام سے شوز پیش کریں گے ، نامور کامیڈین سخاوت ناز پہلی بار آسٹریلیا میں اپنی پرفارمنس دیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے نامور کامیڈین نسیم وکی کی قیادت میں سخاوت ناز ، شکیل صدیقی ،آغا ماجد اور قیصر پیا پر مشتمل ٹیم رواں ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں پر 12مئی کو میلبورن ٹاﺅن ہال ،18مئی کو اورین سنٹر اور 19مئی کو انڈین کمیونٹی سنٹر میں شوز پیش کئے جائیں گے ۔ اس حوالے سے سخاوت ناز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا یہ آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے اور میں اس کے لئے بہت پرجوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں قیام پذیر پاکستانیوںاور بھارتیوں کی جانب سے ہمیں پیشگی پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ وہ ہماری آمد اور پرفارمنس دیکھنے کیلئے بڑی شدت سے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں فنکار اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے فن کے ذریعے آسٹریلیا میں اپنے ملک کانام روشن کریں ۔
پاکستان کے نامور کامیڈینز رواں ہفتے آسٹریلیاروانہ ہوں گے
















