قصور: (بیورورپورٹ)امت مسلمہ کومظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے اسرائیل کیخلاف کھڑا ہو نا ہوگا۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کے علاوہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیل کو بھرپور جواب چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈر نعیم سینئر رہنما تحریک لبیک پاکستان نے اپنے بیان میں کیا۔
کمانڈر نعیم نے کہافلسطین کا مسئلہ دو ریاستوں کا نہیں بلکہ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، اس میں تمام امت مسلمہ خاص طور پر اسلامی ممالک کو سخت رد عمل دینا ہو گا۔ اسرائیل کے خلاف اور اپنے مظلوم مسلمانوں فلسطینی کی مدد کرنی چاہئے۔ بیت المقدس کی حفاظت مسلمان پر فرض ہے اوراگر آج ہم خاموش رہے تو روز قیامت رب کے حضورکیا منہ دیکھائےں گئے۔آج کفار کوہمیں للکارانا ہو گا اور مسلمانوں تمام اختلافات بھلا کر اسرائیل کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔
اسرائیل نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور دنیائے عالم کی خاموشی معنی خیز ہے۔اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کے دعویدار اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر دنیائے اسلام کے ممالک کو متحد ہو کر اپنا احتجاج کرنا چاہئے ، دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، ورنہ اسرائیل دیگر مسلم ممالک پر بھی اپنی بربریت کا مظاہرہ کرے گا۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہماری حکومت کو بھی اس وقت دو ٹوک الفاظ میں اپنا مو¿قف اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پالیسی واضح کرنی چاہئے۔مظلوم و نہتے فلسیطینیوں پرظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھانے والے اسرائیل کو عالم اسلام کو للکارانا ہوگا ورنہ اسرائیل اپنی بربریت سے کبھی باز نہیں آئے گا۔
امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینیوں کیلئے اسرائیل کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا،تحریک لبیک پاکستان
















