ننکانہ صاحب:(نصر اقبال)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے رہائشی کوارٹر جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطا بق و زیراعلیٰ مریم نوا زکا صاف ستھرا پنجاب کا دعویٰ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازمین کا رہائشی ایریا مختلف بیماریوں کا گھر بن گیا ۔سیوریج کا نظام درہم برم ہیلتھ کے ملازمین کا رہائشی ایریا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور جنگل کا منظر پیش کرنے لگاجبکہ یہ ضلع کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں ملازمین رہائش پذیر ہیں ۔مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے رہائشی ایریا گندگی اور بیماریوں کا گڑھ بن چکا جو کسی کو نظر نہیں آ رہا سیوریج کا نظام درہم برہم یہاں تک کہ گٹروں کے ڈکن تک غائب ہیں سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے ملازمین اپنا دکھ کسی کے کو نہیں سنا سکتے، ننکانہ صاحب ضلع میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لیے ٹیمیں ورک کرتی ہیں اور انہی ملازمین کی اپنی رہائش گاہیں بیماریوں کا گھر بنی ہوئی ہیں ۔ہیلتھ کے ملازمین کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ٹی ایم اے ننکانہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کا رہائشی ایریا ہمارے انڈر نہیں آتا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ ٹی ایم اے کے انڈر آتا ہے،رہائشی ایریا کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے رہائشی کالونی کی صفائی ستھرائی کرانے کی اپیل کی ہے۔
ننکانہ صاحب:DHQہسپتال کے رہائشی کوارٹر جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے
















