تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کےساتھ بروقت مکمل کیے جائیں: ظہیر انور جپہ

بہاولپور:(قاسم بھٹی) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ آوٹ ڈور کا دورہ کیا،انہوں نے آوٹ ڈور میں ری ویمپنگ کے کاموں کا معائنہ کیا،اس موقع پر ایس ای بلڈنگ انور عادل، ایکسین بلڈنگ محمد اعجاز بھی ساتھ تھے۔


ایس ای بلڈنگ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے او پی ڈی کی ری ویمپنگ کے کاموں کے بارے آگاہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا جاری تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر آوٹ ڈور کے مختلف شعبہ جات میں گئے انہوں نے آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔