واربرٹن: (نامہ نگار )دراوڑ ویلفیئر آرگنائزیشن(رجسٹرڈ)اسلامی تعلیمات کے فروغ اور قرآنی قوانین کے نفاد کی جدوجہد جاری رکھے گی جبکہ قوم کی فلاح کےلئے تعلیمی اداروں میں علم کی روشنی کی اہمیت کا تذ کرہ اور غریب طلبا کو یونیفارم کتب کی فری فراہمی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار آرگنائز یشن کے ضلعی انچارج شعبہ تعلیم حاجی غلام محی الدین نے نواحی گاﺅ ں میں سکول کے بچوں میں کتب اور بیگ تقسیم کرتے ہوئے کہا۔
حاجی غلام محی الدیننے کہا تعلیم سب بچوں کےلئے ضروری ہے اور ملکی ترقی کا انحصار بھی تعلیم کی ترقی پر ہے،انہی بچوں نے تعلیم حاصل کر کے ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنا ہے اور طلبا مستقبل کے معمار ہیں، انہوں نے مزید کہا سرکاری نجی سکولوں میں ویلفیر آرگنائزیشن کی طرف سے سہولتیں مہیا کرنے کا مشن جاری رہے گا۔
ملکی ترقی کا انحصار بھی تعلیم کی ترقی پر ہے: غلام محی الدین
















