فیصل آباد: (بیورو رپورٹ ) پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی کافیصل آباد سے افتتاح کردیا گیا ۔
ممتاز گلوکار استاد غلام علی، کمشنر سلوت سعید،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس ڈاکٹرسید بلال حیدر،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر خرم طارق نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
مقررین نے کہا فیصل آباد کی سرزمین فن کے حوالے سے زرخیز ہے اورفیصل آباد کے گلوکاروں نے دنیائے موسیقی میں پاکستان کا نام ہمیشہ روشن کیا ہے،انہوں نے مقابلہ موسیقی میں شامل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی،پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع فیصل آباد اور ضلع جھنگ میں ہوا، آج ضلع چنیوٹ جبکہ25 اپریل کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہو گا، مقابلوں سے پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی اور یہ بات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے کہ اس کا آغا ز فیصل آباد کے مردم خیز خطے سے کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام مقابلہ موسیقی کا افتتاح
















