ڈسکہ:(نامہ نگار) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے افسران، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے انٹرنیشنل ارتھ ڈے بھر پور طریقے سے منایا، جس کا مقصد زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کے بارے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی سینٹرل ریسکیو اسٹیشن سے آگاہی واک کی گئی ،بعدازاں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا لوگ ایسے اقدامات کو اپنانے سے گریز کریں جو زمینی اور فضائی آلودگی کا باعث بنیں، پلاسٹک اشیاءکا استعمال اور بعد میں بڑے پیمانے پر جلانا، پانی کا بے دریغ استعمال، فصلوں کی با قیات کو جلانا، فیکٹریوں کا زہریلا دھواں زمین اور ماحول کےلئے خطرہ ہے، آگاہی واک کا اہتمام تمام تحصیلوں میں کیا گیا جس میں ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوںاور طلبا نے شرکت کی، بعدازاں دن کی مناسبت سے روز ویلفیئر آرگینائزیشن کے اشتراک سے شہر بھر میں مختلف مقامات اور سکولوں میں پودے لگانے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
انٹرنیشنل ارتھ ڈے ،ڈسکہ میں ریسکیو افسروں کی آگاہی واک
















