چشتیاں:( وحید عالم )تحصیل ہسپتال چشتیاں کی سینئر گانا کالوجسٹ ڈاکٹر نگہت افضل نے کہا ہے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں میں مرد و خواتین مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق حاملہ خواتین کی مکمل رہنمائی کے علاوہ زچہ بچہ کے مفت علاج اور آپریشن کی عالمی معیار کی سہولیات میسر ہیں۔
ڈاکٹر نگہت افضل نے محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کے تحصیل ہسپتالوں میں سی سیکشن کی اعلی خدمات انجام دینے پر پنجاب کی ٹاپ ٹین گائناکالوجسٹ میں شمار کرنے کے موقع پر شہریوں کے وفد سے بات چیت کے دوران کہا تحصیل ہسپتال چشتیاں کا پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں شمار ہوتا ہے اور رواں سال کے دوران آرتھوپیڈک اور کارڈیالوجی وارڈز کے آغاز پر ہسپتال کو پنجاب میں نمایاں مقام حاصل ہوجائے گا جبکہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹرزاور دیگر عملہ ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کی قیادت میں بڑی محنت سے مریضوں کے علاج معالجہ کی سروسز فراہم کررہے ہیں۔
چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر وحید انور ،ڈاکٹر معروف احمد،ممبر پنجاب بار کونسل عمران حسین چٹھہ ایڈووکیٹ،صدر بار ایسوسی ایشن چشتیاں غلام رسول خاں عاکوکا ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری وقاص اشرف ایڈووکیٹ،سابق صدور بار ایسی ایشن چشتیاں چودھری آفتاب گجر ایڈووکیٹ،چودھری رﺅف سجاد ایڈووکیٹ،میاں سیف اللہ وٹو ایڈووکیٹ،ممتاز قانون دان ضیا القمر ایڈووکیٹ،صدیق علی ایڈووکیٹ،نواز خاں ڈھڈی ایڈووکیٹ،جاوید اقبال عباسی ایڈووکیٹ،عباس خاں جھیڈو ایڈووکیٹ،رانا اظہرصدر انجمن تاجران چشتیاں موجود تھے جنہوں نے ڈاکٹر نگہت افضل کو مبارکباد پیش کی ۔
THQہسپتال چشتیاں میں عالمی معیار کی سہولیات میسر ہیں، ڈاکٹر نگہت افضل
















