واسا ڈائریکٹر ایڈمن کی نااہلی،آپریشن ڈائریکٹوریٹ میں آن پے سکیل کے نام پر کیڈرز میں غیرقانونی تبدیلی

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا ڈائریکٹر ایڈمن کی نااہلی، محکمے میں لیبر یونینز کی سیاست کے نام پر متعدد آپریشن، ڈائریکٹوریٹ میں آن پے سکیل کے نام پر کیڈرز میں غیرقانونی تبدیلی، آپریٹرز اور چوکیدار سمیت مکینیکل ہیپلرز اسسٹنٹ سپروائزر تعینات، اقلیتی ملازمین کی حق تلفی، سیور مین سٹاف اپ گریڈیشن اور حقوق کے حصول کے منتظر۔ تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں لیبر کے مسائل پر کام کرنے والی سی بی اے سمیت دیگر لیبر یونینز کے عہدیداران اور اہم کارکنان کی جانب سے آن پے سکیل کے تحریری احکامات کروا رکھے ہیں جس میں انتظامیہ کی جانب سے ان سیاسی ملازمین کو نوازنے کی خاطر سکیل تک کا خیال نہیں کیا گیا اس حوالہ سے مکینیکل ہیپلرز ، چوکیدار ز جو کہ سکیل 1سے 2کے ملازم ہیں انکو آن پے سکیل اسسٹنٹ سپروائزر ز کے احکامات کئے گئے ہیں اسسٹنٹ سپروائزر کا سکیل 4ہے۔ اسی طرح ٹیوب ویلز آپریٹرز کو بھی داروغہ اور کلرک تعینات کر رکھا ہے جو کہ سروسز رولز کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے۔ واسا ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے لیبر یونینز کی خوشنودی کے حصول کی خاطر زاتی حثیت سے کیڈرز کی تبدیلی کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں فتح گڑھ سب ڈویژن کے مکینیکل ہیلپر سکیل 1کے آن پے سکیل اسسٹنٹ سپروائزر مغلپورہ سب ڈویژن کے چوکیدار سکیل 1سے 2کے اسسٹنٹ سپروائز ٹیوب ویل آپریٹر اسی طرح دھرمپورہ ٹیوب ویل آپریٹر کے اسسٹنٹ سپروائز اچھرہ سب ڈویژن کے ٹیوب ویل آپریٹرز کے اسسٹنٹ سپروائز شاہدرہ سب ڈویژن ٹیوب ویل آپریٹر داتا نگر سب ڈویژن کے ٹیوب ویل آپریٹر کو اسسٹنٹ سپروائز رگارڈن ٹاﺅن سب ڈویژن کے آپریٹرز مغلپورہ آپریٹرز مصری شاہ ،اسلام پورہ ،انار کلی ،گلشن راوی ،سبز زار ،داتا نگر ،گرین ٹاﺅن ،جوہر ٹاﺅن ،مصطفی ٹاﺅن سب ڈویژن کے علاوہ دیگر آپریشن ڈائریکٹوریٹ میں سیاسی لیبر یونینز کے عہدیدران اور کارکنان کو کمپلین کلرکس اور دروغہ کے طور پر کام کروایا جا رہا ہے جبکہ واسا کے سیور نظام کو بحال رکھنے کی خاطر سیور مین سٹاف سے خدمات حاصل کی جا رہی ہیں لیکن ان کی مکمل طور پر حق تلفی کرتے ہوئے دیگر کیڈرز کے ملازمین کو اسسٹنٹ سپروائز تعینات کررکھا ہے جبکہ ان کی اپ گریڈیشن کا معاملہ عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہے واسا کے 8ٹاﺅنز میں چند ایک سیور مین کو اسسٹنٹ سپروائز ر تعینات کر رکھا ہے جبکہ اکثریت میں آپریٹرز اور مکینیکل ہیلپر اور چوکیدار کو آن پے سکیل اسسٹنٹ سپروائزر سکیل 4میں تعینات کیا گیا ہے۔ مبینہ طور متعدد سیاسی اسسٹنٹ سپروائزر ز ڈیوٹی کرنے کی بجائے غیر حاضر دکھائی دے رہے ہیں۔ روزنامہ ”مشرق“ جلد ان ملازمین کی تفصیلی رپورٹ ناموں کے ساتھ نشاندہی کریگا۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی خاطر کام چلایا جا رہا ہے جیسے ہی سٹاف کی کمی کا خاتمہ ہو جاتا ہے، اس معاملہ کو جلد حل کر دیا جائیگا۔