سلمان کی بہن سے لالچ میں شادی کا الزام،آیوش شرما نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ اداکار آیوش شرما سلمان خان کی بہن ارپیتا سے شادی کے بعد سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن اب حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں آیوش نے خود پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔آیوش پر تنقید کرنے والوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی بہن ارپیتا سے شادی مالی فائدے اور بالی وڈ میں قدم جمانے کیلئے کی۔ اب بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں آیوش شرما نے اپنی شادی پر ملنے والے تحائف سے متعلق افواہوں اور ارپیتا خان سے شادی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ آیوش شرما کا کہنا تھا کہ جب میری شادی ہو ئی تو کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ مجھے تحفے میں ہیرے جڑی شیروانی ملی ہے جو کہ درحقیقت مجھے ابھی تک نہیں ملی، کچھ نے کہا کہ مجھے جہیز میں لگڑری گاڑی بینٹلی ملی وہ بینٹلی کہاں ہے؟ مجھے ابھی تک نہیں معلوم۔