تل ابیب (مشرق نیوز) ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی۔ واضح رہے اسی طرح کا مظاہرہ تل ابیب میں گزشتہ ہفتے اور اس سے قبل بھی کیا گیا تھا۔
تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
















