پسند کی شادی کرنے والے افراد ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے:درفشاں سلیم

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے پسند کی شادی سے متعلق اپنے خیالات کا برملا اظہار کردیا۔ مقامی ٹی وی چینل پر ایک مارننگ شو کے دوران اداکارہ درفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری نظر میں پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے، نئی شادی کے ابتدائی دو ماہ کی چاہت کے عنصر بھی باقی نہیں ہوتا۔ پسند کی شادی کے حوالے سے دوسرا نقطہ رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پہلے کافی جان پہنچان کی وجہ سے دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔