اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) امریکہ کےساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دےدیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت و تعلیم میں ملکر کام کررہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین توانائی و گرین الائنس میں تعاون خوش آئند ہے، امریکہ کےساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کےلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
دریں اثنا مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا فخر ہے پاکستان مختلف عقائد و ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے، ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار لائق تحسین ہے، امید ہے مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و استحکام میں کردار ادا کرتی رہے گی، شہبازشریف نے کہا آئیں ملکر ملک دشمن قوتوں کو شکست دیں، تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی و فلاح کےلئے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
امریکہ سے تعلقات کو کلیدی اہمیت، ملکر کام کے خواہاں ہیں، شہباز کا جوبائیڈن کو خط


















