لودھراں:(جلیل الرحمن)ٹریفک پولیس لودھراں کا پتنگ بازی اور خونی ڈور کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خالد محمود وٹونے شہریوں کے موٹر سائیکلز پر سیفٹی وائر لگا کر انہیں دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او لودھراں کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لودھراں خالدمحمود نے پتنگ بازی اور خونی ڈور کےخلاف سخت مہم کا آغاز کر دیا۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خالد محمود وٹو نے غوثیہ چوک میںدوران ڈرائیونگ پتنگ کی خونی ڈور سے بچاو کیلئے شہریوں کے موٹر سائیکلز پر سیفٹی وائر لگائیں اور اس خونی کھیل کے بارے میں نہ صرف شہریوں کو بریف کیا بلکہ اس سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایات دیتے ہوئے کہا شہری دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال کریں،گردن پر رومال لپیٹ کر رکھیں،جسم پر پورے کپڑے پہنیں،موٹر سائیکل پر سیفٹی وائر ضرور لگوائیں،انہوں نے کہا مہم کا مقصد شہریوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنا ہے ا،پتنگ بازی کےخلاف جہاں پرنٹ میڈیا ، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا ،پمفلٹ اور بینرز کے ذریعے آگاہی دی جا رہی ہے وہاں سخت کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے اور ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا رہا ہے۔
لودھراں:ٹریفک پولیس کی پتنگ بازی کیخلاف مہم شروع
















