بہاولپور:(قاسم بھٹی)کمشنر بہاولپور ڈویژن نادرچٹھہ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ بارے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے شہر کی مصروف شاہرات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز کی تعمیر کےلئے تجاویز طلب کرلیں، انہوں نے ہدایت کی شہر کے تمام ٹریفک سگنلز جلد از جلد فعال کیے جائیں، ٹریفک کے بلا تعطل بہاو کو کنٹرول کرنے کےلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اورٹریفک حادثات کی روک تھام کے دوررس اقدامات کیے جائیں۔
ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلے میں اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم ہوا، اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، ایڈیشنل کمشنر جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد عدیل خان، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عروج فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی موسی اشعرخان، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بی ڈی اے افضل بیگ،ڈائریکٹر ایڈمن بی ڈی اے قذافی بن شکور،ڈی ایس پی ٹریفک ریاض سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔
کمشنرنادر چٹھہ نے ہدایت کی شہر کے مصروف چوراہوں کو کشادہ کرنے کے علاوہ سروس روڈ کو بہتر بنایا جائے، شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کےلئے مستقل اور پائیدار اقدامات کیے جائیں اور موثرٹریفک مینجمنٹ پالیسی وضع کی جائے۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















