پارلیمنٹ سادہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کوختم نہیں کرسکتی، جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پارلیمنٹ سادہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کوختم نہیں کرسکتی،آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت تعین کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے کی حمایت میں اختلافی نوٹ تحریر کردیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاسمیع بلوچ کیس میں طے نااہلی مدت،الیکشن ایکٹ میں طے5سالہ مدت پرحاوی ہے،پارلیمنٹ سادہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کوختم نہیں کرسکتی، اٹھارہویں ترمیم میں آرٹیکل 61 ون ایف میں مدت کا تعین نہیں کیا گیا، اٹھارہویں ترمیم کا جائزہ لیتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے، اٹھارہویں ترمیم سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کی تھی، سمیع بلوچ کیس کے مطابق نااہلی کورٹ آف لاکا ڈکلیئریشن باقی رہنے تک ہے،سمیع بلوچ فیصلے کی مطابق بھی نااہلی تاحیات نہیں تھی۔

19 صفحات پر مشتمل نوٹ میںجسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہامیری رائے میں سپریم کورٹ کا نااہلی پرسابقہ فیصلہ قانونی طور درست ہے، سپریم کورٹ کا سابقہ فیصلہ طے شدہ اصولوں و پارلیمانی سوچ کا عکاس ہے۔