شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نظر آنی چاہئے :کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے مسو کالونی میں صفائی کی خراب حالت اور سیوریج مسائل کا نوٹس لے لیا، چیف آفیسر کارپوریشن کو مسائل حل کرنے کی ہدایت، شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نظر آنی چاہیے، کمشنر ساہیوال۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے سی جنرل علیزہ ریحان، چیف آفیسر اشفاق احمد اور سٹی منیجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فتح شیر روڈ پر اسفالٹ کا کام آج مکمل ہو جائے گا جس پر کمشنر شعیب اقبال سید نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اب ان تینوں سڑکوں کے روڈ سائن لگانے پر پوری توجہ دی جائے۔ انہوں نے فریدیہ پارک سے بھٹہ چوک تک سڑک کو بہتر بنانے اور شہر کی دیگر سڑکوں خصوصاً فرنیچر بازار اور ریلوے روڈ کے پیچ ورک کی بھی ہدایت کی۔