اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا میرا مشن تھا،صحت کے شعبہ میں چیمبر کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کا مرس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ترجمان کے مطابق چیمبر آف کامرس کے صدر نے ڈاکٹر ندیم جان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ چیمبر نے ڈاکٹر ندیم جان کے انقلابی اقدامات اور اصلاحات کو سراہا ۔ اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار قلیل مدت میں کسی وزیر نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، آنیوالی حکومت آپ کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں آپ کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا، صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا میرا مشن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وقار کی سر بلندی کیلئے دن رات کام کیا ہے۔ ملکی کی معیشت کی بہتری کیلئے ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کئے۔ فارما انڈسٹری کی صلاحیت کوبڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں ۔ فارما پاک کے منصوبے کا آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارما پارک کے منصوبے کی وجہ سے فارما انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ چیمبر آف کامرس صحت کے شعبے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے ۔ ہسپتالوں میں غریب اور پسماندہ افراد کیلئے آپ کی خدمات مثالی ہونی چاہئے۔ معاشرے میں مخیر حضرات اور سرمایہ دار لوگوں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ اس ملک کا آپ پر قرض ہے دکھی انسانیت کی خدمت میں آپ لوگوں کو بڑھ چڑھ کا حصہ لینا ہو گا۔
شعبہ صحت میں اسلام آباد چیمبر کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا: ڈاکٹر ندیم جان
















