بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہی،آرمی چیف

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے لاہور کی اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی ،آرمی چیف نے لاہور میں ڈیوٹی کے دوران غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے کہانڈر افسر شہربانو نقوی کااچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے خاتون کو بحفاظت نکالنا پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرے کرتا ہے،پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آزادی کے بعد سے پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت و عزم کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک خود کو ممتاز کیا۔

آرمی چیف نے کہاخواتین پاکستانی معاشرے کا انمول حصہ ہیں ،احترام مذہب کےساتھ معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے،جنرل عاصم منیر نے سماجی ہم آہنگی کی اہمیت و عدم برداشت کو روکنے کےلئے ملک گیر اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جنرل عاصم منیر نے قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا تحفظات و شکایات کے حل کےلئے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے،بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں،جنرل سید عاصم منیر نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔