ارجنٹینا: (مشرق نیوز)امریکہ نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
ارجنٹینا میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے سوال پوچھا چین میں اقلیتوں سے سلوک نسل کشی ہے تو اسرائیل کا فلسطینیوں سے سلوک نسل کشی کیوں نہیں؟۔
انٹونی بلنکن نے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہاسب کچھ پہلے ہی تفصیل سے بتایا،دوبارہ نہیں دہراوں گا کیوں چین کو نسلی اقلیت کی نسل کشی کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے،امریکی وزیر خارجہ نے کہا عالمی عدالت میں زیر سماعت اسرائیل پرنسل کشی کے بے بنیاد الزام پرکلیئرہوں۔
امریکہ نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
















