قصور :پتنگ بازوںکیخلاف کریک ڈاﺅن ،گرفتاریاں

قصور(مہر حسین حسین )کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔علاقہ بھر میں کریک ڈاﺅن جاری ہے اور 6 پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 پتنگیں اور ڈور برآمدکر لی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار افتخار احمد جوئیہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قصورنے صحافیو ں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

افتخار احمد جوئیہ نے کہاڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں سپیشل ٹیمز تشکیل دے کر پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 200 پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی ۔

ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ نے کہا کائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور گڈی ڈور بنانے، فروخت کرنے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جس سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ کائیٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کسی سفارش اور دباﺅ کو کسی خاطر میں نہیں لایا جائے گا اورخلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شہری اور صحافی اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ بلاتفریق اور فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے ، اپنے علاقہ سے اس خونی کھیل کا مکمل خاتمہ کریں گے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔