مصطفی آباد،للیانی:(محمد کامران)مصطفی آباد میں پیشہ ور گدا گروں کی بھر مار،بھیک نا دینے پر اکثر بھکاری بد دعاوں کےساتھ بدتمیزی بھی کرتے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی،مصطفے آباد میں پیشہ ور گداگروں کی بھر مار، بھیک نا دینے پر اکثر بھکاری بد دعاوں کے ساتھ بد تمیزی بھی کرتے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن چکی ہے، مصطفے آبادمیں گدا گروں کی بھر مار ہو گئی جنہوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔
چوک چورا ہوں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے راستے میں بھیک وصول کی جاتی ہے، طلباءوطالبات سے بھی گداگر جیب خرچ بٹورنے لگے، گداگروں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ نوجوان لڑکیاں بھی ان میں شامل ہیںجس کی وجہ سے دکاندار بھی اذیت کا شکار ہیں، دکانداروں کے مطابق دکان کھولتے ہی گدا گر تنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اذیت کا شکار ہیں ، ایک تو مہنگائی اور گاہک نہ ہونے کی وجہ سے ہم پہلے ہی پریشان ہیں اوپر سے گدا گر خرات نہ دینے پر گالم گلوچ پر بھی اتر آتے ہیں، عوامی و سماجی حلقوںنے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ ان پیشہ ور گدا گروں کےخلاف کریک ڈاون کیا جائے۔
مصطفی آباد میں پیشہ ور گدا گروں نے شہریوں کی ناک میں دم کرد یا
















