ننکانہ میں لٹکتی تاریں موت کا پروانہ ،انتظامیہ خاموش تماشائی

ننکانہ صاحب:(چودھری نصر اقبال) محکمہ واپڈا کی غفلت اور لا پرواہی سے جانی نقصان ہونے کا خدشہ ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محلہ پرانا ننکانہ فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول کی عقبی گلی میں بجلی کی تاریں زمین پر پڑھی ہیں بجلی کی تاریں جگہ جگہ سے ننگی ہیں اور بچے گلی میں اکثر کھیلتے ہیں۔

کئی بار محکمہ واپڈا کے آفس میں اطلاع دینے پر محکمہ کے ملازمین آتے ہیں اور ایک نیا جگاڑ لگا کر چلے جاتے ہیں،محکمہ کے ملازمین کی غفلت اور لا پرواہی سے کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے، بارش کے موسم میں گلی میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے بجلی کی ننگی تاروں کے ذریعے کرنٹ زمین میں اور دیوار میں بھی ہوتا ہے جس سے کوئی بھی جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے، اہل محلہ نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔