کامونکے(محمد ندیم گجر سے)تحصیل کامونکے شہر اور گردونواح میں گندگی کے ڈھیر،صفائی نظام درہم برہم،تعفن اور بدبو سے سانس لینا دشوار، ماحول کی خرابی گندگی کے ڈھیر اورصفائی کے ناقص نظام کی وجہ سے آئے روز شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پاک ٹﺅن ،حبیب پورہ،نیو غلہ منڈی،مین بازار ،چوک غوثیہ ،محلہ سٹیلائیٹ ٹاﺅن،ٹبہ محمد نگر ،چھجوکی،پرانی غلہ منڈی ودیگر علاقوں میں صفائی نہ ہونے اور سیوریج کے گندے پانی نے اہل علاقہ کا جینا دوبھر کرکھا ہے گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اور بد بو سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر سیوریج کے گندے پانی نے نکال کر رکھ دی ہے علاقے اس طرح محسوس ہورہے ہیں سڑک پر کھڑے گندے پانی نے پیدل چلنے والوں کے لئے راستہ بند کردیا۔
اللہ ٹبہ محمدنگر افریقہ کے دلدلوں کا منظر پیش کررہا ہے جہاں پر گندے پانی نے علاقہ مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا ہی محال کردیا سکول جانے والے طلباءوطالبات،نمازیوں اور محنت کے لئے جانیوالے شدید اذیت سے دوچار ہیں سردی میں بھی گندے پانی سے گزرنا پڑ رہا ہے، اہل علاقہ نے بتایا کہ کئی بار انتظامیہ کو تحریری طور پر آگا ہ کرنے کے باوجود انکے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
کامونکے:جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیروں سے تعفن ،سانس لینا دشوار
















