نارنگ منڈی:(وقاص علی)نارووال سیکشن پر علامہ اقبال ایکسپرس اور لاثانی ایکسپریس کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کردیاگیا۔
موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان ریلوے کاذیلی ادارہ پراکس نارووال سیکشن پر مسافروں کو لوٹنے لگا پراکس نے چپکے سے فیض احمدفیض ایکسپریس کا کرایہ 10فیصد بڑھالیاجبکہ سرکاری سطح پر فیض احمد فیض ایکسپریس کا کرایہ نہیں بڑھایاگیا۔
مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ جب ریلوے نے پیسنجر ٹرین کے کرایہ جات میں اضافہ نہیں کیاتو پراکس نے کس قانون کے تحت فیض احمدفیض ایکسپریس کا کرایہ بڑھایاہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پراکس کی جانب سے کرائے میں کیاگیااضافہ فوری واپس لیاجائے واضح رہے کہ ریلوے کی جانب سے صرف میل,ایکسپریس اور انٹرسٹی کے کرایہ جات میں اضافہ کیاگیاہے کسی بھی پیسنجرکاکرایہ نہیں بڑھایاگیاجبکہ پراکس نے چپکے سے فیض احمدفیض پیسنجر کاکرایہ بڑھالیاہے جسے واپس لینے کامطالبہ کیاگیاہے۔
نارووال سیکشن پر علامہ اقبال اور لاثانی ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ،مسافر پریشان
















