اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات پرسپریم کورٹ نے ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت لیاقت چٹھہ کے الزامات کے بعد اہم مشاورتی اجلاس ہوا،چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونےوالے مشاورتی اجلاس میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس اطہر من اللہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں مشاورت کے بعد مستعفی کمشنر کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق انتخابات کیس 19 فروری کو پہلے ہی سماعت کیلئے مقرر ہے اور پہلے سے مقرر کردہ مقدمے میں ہی مستعفی کمشنر کے الزامات کا جائزہ لیا جائےگا۔
دریں اثناسپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہامجھ پر الیکشن میں دھاندلی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،صداقت ہے نہ سچائی، الزامات تو کوئی کچھ بھی لگاسکتا ہے، الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ثبوت بھی دے دیں،کل کو چوری ،قتل کا الزام لگا دیں، ثبوت بھی تو پیش کریں،ذرا سی بھی صداقت ہو ثبوت پیش کریں۔
صحافی کے سوال پر چیف جسٹس نے کہامجھ پر الزام لگارہے ہیں! کوئی نئی بات بتائیں، الیکشن سے میرا کوئی تعلق نہیں، انتخابات کرانے میں میرا ایک کردار تھا مگر الیکشن کا حکم نہیں دیا ،آپ ثبوت تو پیش کریں، ثبوت کیسا ہے بعد میں دیکھ لیا جائےگا، آئینی داروں کے درمیان تصفیہ کرایا اور 12 دن میں تاریخ آگئی تھی، سمجھ نہیں آیامستعفی کمشنر راولپنڈی نے مجھ پر الزام کیوں لگایا،پوچھیں پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہے؟ ایک کوشش ہوئی تھی الیکشن نہ ہوں مگر ناکام بنایا ، صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر دونوں آئینی عہدیدار ہیں، دونوں میں بحث چل رہی تھی کون تاریخ دے۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















