اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگ،پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق،شہبازشریف نے حکومت بنانے کی دعوت دےدی،آصف زرداری نے پیشکش پر غور کی یقین دہانی کرادی۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد بلاول ہاوس اسلام آباد پہنچا،وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر،سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات میں ایک بار پھر حکومت سازی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور بات چیت آگے بڑھانے پر زور دیا،ملاقات میں الیکشن کے بعد نمبر گیم پر مشاورت ، ملکر حکومت بنانے و دیگر آپشنز ،آزاد امیدواروں سے دونوں جماعتوں کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ن لیگ کی حکومت بنانے کی پیشکش پر آصف زرداری نے غور کی یقین دہانی کرائی ،پی پی قیادت نے کہان لیگ کی پیشکش ،تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں سامنے رکھیں گے،ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین میںاتفاق ہوا سیاسی عدم استحکام ختم کرکے ملک کو بچائیں گے۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنے کےلئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کرلیا،پی پی قیادت تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھے گی،دونوں جماعتوں کے قائدین نے کہا عوام کی اکثریت نے مینڈیٹ دیا ،مایوس نہیں کریں گے۔
سیاسی عدم استحکام ختم ،ملک بچائینگے،ن لیگ،پی پی ،سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق


















