گلوکاری انتہائی مشکل فن ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے: گلوکارہ شاہدہ منی
لاہور (مشرق نیوز) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ گلوکاری انتہائی مشکل فن ہے جس کیلئے برسوں کی رےاضت درکار ہوتی ہے ،صرف سُر کی سےن کو سمجھنے کےلئے بھی استاد کی ضرورت ہوتی ہے ،پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مےں نے کبھی خود کو بڑی گلوکارہ نہےں سمجھا بلکہ جب بھی پرفارم کرتی ہوں تومےر ے ذہن مےں ہوتا ہے کہ آج مےرا پہلا دن ہے اور جس قدر ہوسکے اچھے انداز مےں پرفارم کروں ۔ مےںنے باقاعدہ ماہرا ستادوں سے گلوکاری کی تربےت حاصل کی ہے اور روزانہ گانے کی رےاضت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی مےں اےسے عظےم گلوکار پےدا ہوئے ہےں جنہوںنے اپنی گائےکی سے پوری دنےا مےں اپنے فن کا لوہا منواےا اور بطور پاکستانی مجھے اس پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کسی کی تعریف کرنے میںہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے حالانکہ جو بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور فخر ہے ۔پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل ، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے۔ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے ۔

















