چناب نگر میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کی بھرمار

چناب نگر:(نمائندہ خصوصی)چناب نگر و گردونواح میں بغیر لائسنس میڈیکل اسٹوروں کی بھرمار،میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ تک موجود نہیں، ادویات کی زائد قیمت پر سر عام فروخت، کوئی پوچھنے والا نہیں نشہ آور ادویات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے، اعلیٰ حکام نوٹس لیکر فوری کارروائی کریں: سماجی حلقے بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کی بھر مار، پرنٹ ریٹ سے زائد قیمت پر ادویات کی سرعام فروخت کی جارہی ہے۔

گردونواح میں سینکڑوں میڈیکل سٹور کام کر رہے ہیں جن میں سے اکثریتی مالکان میڈیکل سٹورز کا میڈیکل سے دور نزدیک کا بھی واسطہ نہ ہے ایسے دولت مند اونرز نے لائسنس سالانہ کرایہ پر حاصل کر رکھے ہیں اور دھڑلے سے اسسٹنٹ فارماسسٹ کی غیرموجودگی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر قانون کو پاوں کی ٹھوکر پر رکھے میڈیکل سٹور چلائے جارہے ہیں، سماجی رہنما ﺅں نے کہا ہے بعض فارمیسیوں پر فارماسسٹ بھی موجود نہیں مگر مجبور عوام کی کھال اتاری جارہی ہے، بعض میڈلین پر قیمت کچھ لکھی ہوتی ہے مگر میڈیکل سٹور مالکان مریض کے ورثاءکی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی کے ریٹ پر میڈیسن فروخت کرتے ہیں، انہوں نے کہا میڈیکل سٹوروں سے آسانی کیساتھ نشہ آور گولیاں اور کیپسول دستیاب ہو جاتے ہیں۔