اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ملک میںگیس چوری کیخلاف کارروائی کےلئے جج تعینات ،وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی،ذرائع کے مطابق جہانگیر احمد ڈیو کو 3 سال کےلئے یوٹیلٹی کورٹ جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
صدف یوسف کو جج سپیشل کورٹ نارکوٹکس کنٹرول کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،3 سال کےلئے جج تعینات کیا جائےگا،کابینہ نے رجب علی کو احتساب عدالت پشاور اور واجد علی کو جج بینکنگ کورٹ اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری بھی دی ۔
ملک میں گیس چوری کیخلاف کارروائی کےلئے جج تعینات


















