کشمیریوں کو جلد بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی نصیب ہو گی: شوبز شخصیات

لاہور (مشرق نیوز) شوبز شخصیات نے مظلوم کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی نصیب ہو گی ،پاکستانی قوم اور حکومت کشمیر یوں کی آزادی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے اور ان کی اخلاقی ،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ سینئر اداکار جاوید شیخ، ندیم بیگ، ثنا، مدیحہ شاہ ،احسن خان ،شاہدہ منی، ہمایوں سعید، افتخار ٹھاکر، سخاوت ناز، سائرہ نسیم، صنم ماروی نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت لاکھوں کی تعداد میں فوجیوں کی طاقت کے بل بوتے پر سات دہائیوں میں بھی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا اور جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی مشعل بُجھ نہیں سکتی ۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارتی مظالم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے ، نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اس مہم کو پوری دنیا تک پھیلائیں ۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی ہٹلر کا پیرو کار ہے اور آر ایس ایس کا نظریہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے جسے خود بھارت کی عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے ۔عالمی طاقتیں بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لےں کیونکہ اگر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو دنیا کا امن داﺅ پر لگ جائے گا۔