ساہیوال:ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا چھاپہ،لاکھوں کی زرعی ادویات برآمد

ساہیوال:(بےورورپورٹ)محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار غوری کی سربراہی میں بوریوالا روڈ پر نجی کمپنی کے ریجنل سٹور پر چھاپہ،ایکسپائر رجسٹریشن والی 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی ادویات برآمد، کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ساہیوال ذوالفقار غوری کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چیچہ وطنی کے ہمراہ بورے والا روڈ پر زرعی ادویات کے ریجنل سٹور پر چھاپہ مارکر 40 لاکھ روپے مالیت کی دانے دار زرعی ادویات برآمد کرلی۔

کمپنی نے دانے دار تھیلی پر ایکسپائر رجسٹریشن اور غلط معلومات درج کر کے پیکنگ کی ہوئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن نے تھانہ صدر چیچہ وطنی میں کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر 40 لاکھ روپے مالیت کا پراڈکٹ تھانے منتقل کر دیا۔